• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موبائل کمپنیوں کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایات پر نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا سلسلے جاری ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی گئی ہیں۔

ترجمان ایف بی آرنے بتایا ہے کہ 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کےلیے پُر عزم ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نان فائلرز سم کی بندش سے بچنے کے لیے فوری طور پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔

ایفی بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت 2023ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید