وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمرا وفاقی وزراء بھی چین جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون اور سی پیک فیز 2 کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران شہباز شریف پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق چینی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔