• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی ایف سی کے اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلی کے پی کو نہیں بلایا گیا، بیرسٹرسیف


خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو نہیں بلایا گیا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو نہیں بلایا گیا، اجلاس میں دیگر وزراء اعلیٰ مدعو ہیں۔

مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپیکس کمیٹی اجلاس میں نہ بلانا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس 25 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید