• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹرز کی کارکردگی میں بہتری کیلئے سائیکالوجسٹ کی خدمات حاصل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلش کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کےلیے مشہور اسپورٹس سائیکالوجسٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کےلیے دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے مانچسٹر سٹی کے سائیکالوجسٹ کا تقرر کیا ہے۔

ڈیوڈ ینگ 2016 سے 2020 تک انگلش ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں، اس سال فٹ بال کلب نے چار لگاتار پریمیئر ٹائٹل جیتے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے فٹبال کلب کی منظوری کے بعد ڈیوڈ ینگ کا تقرر مختصر مدت کےلیے کیا ہے۔

انگلش ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ میتھیو موٹ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے واضع پیغام ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت میں 50 اوورز کے ور لڈکپ میں جو غلطیاں کی ہیں اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی مایوکس کن پرفارمنس رہی تھی اور ٹیم فائنل فور تک پہنچنے میں بھی ناکام رہی تھی۔

قومی خبریں سے مزید