• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشکیک سے 167 طلبہ پی آئی اے کی پرواز سے کوئٹہ پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بشکیک سے 167 طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی پرواز کوئٹہ پہنچ گئی، کوئٹہ پہنچنے پر طلبہ نے دکھ بھری داستانیں سنائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بشکیک سے 172طلباء کوئٹہ پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے طلباء ہمارے مہمان ہیں، ان طلباء کو آج اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ چھ، سات بچے ابھی کرغزستاں میں ہیں انہیں بھی واپس لائیں گے، حالات بہتر ہوتے ہی طلباء واپس جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید