• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اتحادو وحدت او ر یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں جمعرات کو تمام مکاتب فکر کے علماءکرام و مشائخ عظام کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، وفدنے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔قائد وفد مولانا سید عبدالخیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحادو وحدت اورقومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ قیام امن کیلئے اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فر وغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اسلام آباد سے مزید