• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشکیک میں پاکستانی طلبہ پرحملےسوشل میڈیاپرجعلی مہم کانتیجہ تھے، سفیر کرغزستان

پاکستان میں تعینات کرغزستان کے سفیر اولان بیگ نے کہا ہے کہ بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملے سوشل میڈیا پر جعلی مہم کا نتیجہ تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے سفیر اولان بیگ نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر نے صرف پاکستانی طلبہ ہی کو نشانہ بنایا، ان شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

اولان بیگ کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں کسی صورت ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا، بنیادی جھگڑا 13 مئی کو مصری اور کرغز طلبہ کے درمیان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جھگڑے کی ویڈیوز چند کرغز شرپسندوں نے سوشل میڈیا پر ڈالیں، 18 مئی کو تقریباً 500 کرغز باشندوں نے غیرملکی طلبہ کے خلاف احتجاج کیا۔

اولان بیگ نے مزید کہا کہ ان مظاہرین میں غیرملکیوں سمیت کچھ شرپسند عناصر نے ہاسٹلز پر دھاوا بول دیا،  یہ سب کچھ بہت افسوسناک تھا۔

قومی خبریں سے مزید