• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام صوبوں میں طبی تعلیم کا عالمی معیار یقینی بنانے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار


وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام صوبوں میں طبی تعلیم کا عالمی معیار یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے پاکستان میں طبی تعلیم کے نظام کا جامع جائزہ لیا۔

 اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گيا ہے کہ اجلاس میں میڈیکل ایجوکیشن کےفیس کے ڈھانچے کیلئے اسٹریٹیجک پلان کی بہتری کی نشاندہی کی گئی، طبی تعلیم عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اسٹریٹجک پلان کی بہتری کی بھی نشاندہی کی گئی۔

میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق کمیٹی اجلاس میں ذیلی ایگزیکٹو کمیٹی قائم کردی گئی، ذیلی کمیٹی ٹی او آر کے ساتھ ساتھ ریگولیٹری اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر غور کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید