• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی سیکریٹریٹ توڑنے سے عوامی حمایت کم نہیں ہوگی، حلیم عادل شیخ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پارٹی سیکریٹریٹ توڑنے سے عوامی حمایت کم نہیں ہوگی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسلام آباد کی متعلقہ پراپرٹی پی ٹی آئی کے نام ٹرانسفر ہو چکی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی پراپرٹی کا نوٹس پرانے مالک کو جاری کیا جاتا رہا۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل سیکریٹریٹ پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آپریشن کر کے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا تھا۔

اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے بغیر نوٹس رات کے اندھیرے میں آپریشن کیا، پی ٹی آئی کا دفتر فتح کر لیا، پولیس نے عامر مغل کو گرفتار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید