• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم: الگ الگ اغواء ہوئے افراد کی لاشیں گھر سے برآمد، ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جہلم سے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کے مطابق ملزم کو 2 روز قبل احسن آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے گھر سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم نے میرپور کے شہری افتخار الحسن کو قتل کر کے لاش گھر میں دفن کردی تھی، ملزم نے افتخار الحسن کو 2 ماہ قبل اغواء کیا تھا۔

ان کا بتانا ہے کہ ایک خاتون کی لاش ملزم کے گھر کے کمرے سے ملی، مقتولہ خاتون بھی ایک ماہ سے لاپتہ تھی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے بھی ماں اور بیٹی سمیت قتل کے 5 مقدمات درج ہیں، ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید