• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین سے اظہار یکجہتی، ہارورڈ کے طلبہ کا گریجویشن تقریب سے واک آؤٹ


فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے گریجویشن تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاجی کیمپ لگانے پر 13 طلبہ کو گریجویشن تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئیوی لیگ اسکول کے طلبہ گریجویشن تقریب کے دوران کھڑے ہو گئے، طلبہ فری فری فلسطین کا نعرہ لگاتے ہوئے تقریب سے واک آؤٹ کر گئے۔

ادھر ویل کارنل میڈیسن یونیورسٹی میں غزہ سے آئے طالب علم نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر امریکی جامعات کی مذمت کی۔

 علاوہ ازیں غزہ میں جاری نسل کشی پر جاپان میں بھی احتجاج کیا گیا، فلسطین حامیوں نے ٹوکیوں میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔