• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 14 اگست کو لاپتا ہونے والی 5 سالہ بچی بازیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں 14 اگست کو لاپتا ہونے والی 5 سال کی بچی عائشہ بازیاب ہوگئی۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ بچی کی والدہ کو عبدالمعیز کا فون آیا کہ بچی ہمارے پاس ہے، عبدالمعیز عزیز آباد تھانے میں بچی اور والدہ کو لائے۔

انہوں نے بتایا کہ بچی عائشہ 3 ماہ قبل بہت بری حالت میں ملی تھی، انہوں نے بچی کا خیال رکھا۔

عبدالمعیز کے مطابق بچی سمیر اور سیما نے رکھی ہوئی تھی، دونوں کی گرفتاری پر پتا چلے گا کہ ان کے پاس بچی کہاں سے آئی؟

عائشہ کی والدہ نے کہا کہ 10 ماہ بہت برے گزرے، ایسا کوئی ادارہ نہیں جہاں وہ نہیں گئی، عائشہ کا والد بیٹی کے انتظار میں بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہے۔

قومی خبریں سے مزید