• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور کے اسکول میں آتشزدگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوٹس لے لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہری پور میں گورنمنٹ گرلز اسکول میں آگ لگنے کے واقعہ کا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ریسکیو عملے نے بروقت اور فوری کارروائی کر کے طالبات کو بحفاظت نکالا، محکمۂ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ واقعہ کی وجوہات سے متعلق رپورٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ آگ سے اسکول کی عمارت میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

واضح رہے کہ ہری پور کے گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹ میں آگ لگ گئی تھی تاہم بروقت کارروائی کر کے 1400 طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

ترجمان ریسکیو ہری پور کا کہنا تھا کہ آتشزدہ اسکول میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اسکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید