• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں شرارتی بندروں سے نمٹنے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا گیا

تھائی لینڈ کے قصبے کی مقامی حکومت نے شرارتی بندروں سے نمٹنے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔

تھائی لینڈ کے علاقے لوپبوری میں بندروں کی وجہ سے مقامی لوگ کافی پریشان نظر آرہے ہیں، جس کے باعث حکومت نے بندروں کو قابو کرنے کا پلان بنالیا۔

اس منصوبے کو پورا کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے بندروں کو پکڑنے کیلئے سڑکوں پر بڑے بڑے پنجرے رکھ کر ان میں فروٹ اور بندروں کے کھانے کیلئے دیگر اشیاء رکھ دیں، جس کے نتیجے میں بندر ان کو کھانے کیلئے پنجرے کی طرف بڑھے اور اس میں قید ہوکر رہ گئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ علاقے میں تقریباً 25 ہزار کے قریب بندر آزادانہ طور پر گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں اور مہم کے پہلے روز ہی 30 کے قریب بندروں کو قابو کیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید