• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کی کمی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت 18 روپے فی کلو کم کردی۔

یو ایس سی کے اعلامیے کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے رجسٹرڈ خاندانوں کےلیے گھی کی قیمت میں 18 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز سے بی آئی ایس پی صارفین کےلیے گھی 393 روپے کے بجائے 375 روپے کلو میں دستیاب ہوگا۔

یو ایس سی کے اعلامیے کے مطابق عام صارفین کے لیے بھی گھی کی قیمت میں18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے، جنہیں گھی 463 روپے کے بجائے 445 روپے کلو میں مہیا کیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید