• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان وزیر کی مصری حریف سے فائٹ 27 جون کو بنکاک میں ہو گی

عثمان وزیر—فائل فوٹو
عثمان وزیر—فائل فوٹو

باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان وزیر کی فائٹ 27 جون کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہو گی، اس بار عثمان وزیر کا مقابلہ مصری حریف سے ہو گا۔

عثمان وزیر اپنی تمام 12 فائٹس جیت کر ناقابلِ شکست ہیں، وہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

عثمان وزیر نے کہا ہے کہ میں نے اس فائٹ  کے لیے زبردست محنت کی ہے قوم میری کامیابی کی دعا کرے، آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائٹ کی خوشی ہے لیکن وعدے کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید