• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ 

میڈرڈ سے ہسپانوی حکومت نے اس حوالے سے کہا کہ اسکی کابینہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی منظوری دے دی۔ 

 اسپین کی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو امن حاصل کرنے میں مدد دینا ہے۔

دوسری جانب آئرش حکومت نے کہا کہ آئرلینڈ کی کابینہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی منظوری دے دی۔ 

ناروے نے بھی باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ کے مطابق ناروے 3 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطین کا سب سے پُرجوش محافظ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید