• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کی ترقی کیلئے حکومت سندھ کے خصوصی اقدامات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم سردار شاہ نے وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیلاب متاثرہ اسکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

سردار شاہ نے بتایا کہ اسکول کے اساتذہ اور بچوں کا ڈیٹا بینک قائم کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی ہے، بہتر ٹیچنگ کے لیے استاد کی تربیت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مالی سال25-2024 کا اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کو 22 ارب روپے سے بڑھا کر 30 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنی تجویز سمری کی صورت میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دی ہے۔ 

اس طرح سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی زیادہ ہو جائے گا جبکہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 ارب روپے سے کم کر کے 25 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید