• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عالمی امن کیلئے قربان پاکستانی شہداء کو خراجِ عقیدت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عالمی امن کے لیے قربان پاکستانی شہداء اور دیگر ممالک کے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کشیدہ علاقوں میں یو این امن دستے امن کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو این امن دستوں میں پاکستان کی خدمات کی دنیا میں پذیرائی ڈھکی چھپی نہیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ 64 سال میں عالمی امن کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار جوانوں افسران بشمول 500 خواتین نے کردار ادا  کیا، عالمی امن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے 181 پاکستانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے ذمے دار رکن کی حیثیت سے عالمی امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، اقوامِ متحدہ کے آئندہ نسلوں کے لیے پُرامن اور خوشحال دنیا کا مقصد پورا کرنے کے لیے پاکستان ہمیشہ کی طرح سرگرم رہے گا۔ْ

واضح رہے کہ ہر سال 29 مئی کو دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن (انٹرنیشنل ڈے آف یونائیٹڈ نیشنز پیس کیپرز) منایا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید