• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کی درخواست بریت پر سماعت نہ ہوسکی

فوٹو بشکریہ پی ایم ایل این/ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ پی ایم ایل این/ انسٹاگرام

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی درخواست بریت پر آج سماعت نہ ہوسکی۔

نواز شریف کی جانب سے رانا عرفان احتساب عدالت پیش ہوئے، احتساب عدالت نے نوازشریف کی بریت کی درخواست پر سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 28 مئی کو نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت ہونا تھی، لیکن عام تعطیل کے باعث نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

تاہم آج کی کازلسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید