کراچی میں آج پارہ 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ کو پہنچ گیا جبکہ کل اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال کا سب سے زیادہ درجہ حرارت آج ریکارڈ کیا گیا ہے جو 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر کا پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ مسومیات کا کہنا ہے کہ کل شہر کا موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔