• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے بجلی فراہمی میں کےالیکٹرک کو سب سے بہتر قرار دے دیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی صنعت میں ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ پر رپورٹ جاری کردی جس  میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کے شعبے میں کےالیکٹرک کو سب سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کو بجلی فراہمی میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) دوسرے اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) تیسرے نمبر پر قرار دی گئی ہے۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق بجلی فراہمی میں گیپکو چوتھے اور میپکو پانچویں نمبر پر رہی، جبکہ سکھر اور حیدرآباد سمیت تمام ڈسکوز کم ترین سطح پر رہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بجلی فراہمی میں کےالیکٹرک 95 اسکور کے ساتھ سرفہرست رہی۔

قومی خبریں سے مزید