لاہور کے علاقے مناواں میں دو بچے مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سال کی مریم اور 9 سال کا رافع شامل ہے۔
جاں بحق بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے باغبانپورہ بازار سے نوڈلز کے 2 پیکٹ خریدے تھے۔ گھر میں بچوں کو نوڈلز بناکر دیے تو دونوں کی حالت غیر ہو گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 11 سال کی بچی گھر میں اور 9 سال کا بچہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین ن ے مقدمے سے انکار کردیا جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔