• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سے اضافی چینی کی برآمد کیلئے راہ ہموار ہونے لگی

ملک میں موجود اضافی چینی کی برآمد کےلیے راہ ہموار ہونے لگی۔ ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ میں چینی کی برآمد پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد کا فیصلہ حکومت کے اندر مشاورت کے بعد کیا جائے گا جبکہ شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی برآمد کے حق میں ہے۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے اور پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں کرشنگ سیزن 2023-24 میں چینی کے مجموعی اسٹاک، پیداوار اور برآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےحال ہی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے تھے، مقامی ضروریات پوری ہونے کی شرط پر چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق برآمد کی اجازت دیے جانے پر چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا۔ برآمد کی اجازت کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے مشروط کیا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید