• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں طلب

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی سربراہی میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے جبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوگر ملز مالکان ملک سے چینی برآمد کا معاملہ اٹھائیں گے، گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے 2 اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمد کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے اور پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کےلیے اجازت مانگی ہے۔

دوسری طرف اس معاملے میں وزیراعظم نے حال ہی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ مقامی ضروریات پوری ہونے کی شرط پر چینی ایکسپورٹ پر غور کیا جائے۔

شہباز شریف نے ہدایت میں مزید کہا تھا کہ برآمد پر غور کرتے وقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید