• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور دو لاکھ 25 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا کچے میں داخل کوہ سلیمان پر مسلسل بارش

خیرپور(بیورورپورٹ)دریائے سندھ کا دو لاکھ 25ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا خیرپور کے کچے کے علا قے  میں داخل ہو گیا کوہ سلیمان پر مسلسل بارشں کے باعث دریا سندھ میں بڑے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کچے کے بیشتر علاقوں میں سیلابی پانی آگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کوہ سلیمان پر جب بارشں ہوتیہے تو کوہ سلیمان کے سیلابی ریلے براہ راست دریائے سندھ میں داخل ہوتے ہیں جس سے دریائے سندھ میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ خیرپور کے علاقوں میں اب دو لاکھ 25ہزار کیوسک پانی کا ریلا داخل ہونے سےدریا سندھ میں نچلی سطح کا سیلاب ہے تاہم کوہ سلیمان کے ریلوں کے دریائے سندھ میں داخل ہونے سے سیلاب کی صورتحال بڑھ سکتی ہے اورخیرپور سمیت سندھ میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہو سکتی ہے ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض عباسی نے بچاؤ بندوں کے دورے کے دوران محکمہ آبپاشی کو امکانی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بچاؤ بندوں کو مضبوط کرنے کا حکم دیا انہوں نے وارننگ دی کہ بچاؤ بندؤں کے حفاظتی کام میں غفلت برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گاڈپٹی کمشنر فیاض عباسی کے بچاؤ بندوں کے دورے کے بعد محکمے نے بچاؤ بندوں کی مضبوطی کاکام تیز کردیا ہے دریں اثناء موسمیات نے سکھر اور لاڑکانہ ڈویزنوں میں بارشں کے نئے سلسلے شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے ۔نیا سلسلہ شروع ہوا اور پہاڑی سلسلوں پر بارشں ہوئی تو خیرپور کو ٹ ڈیجی اور نارا کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے جس کے نتیجے  میں پہاڑی سلسلوں کے قرب  وجوار میں بھی سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔
تازہ ترین