حیدرآباد سلینڈر دھماکے کا ایک اور زخمی برنس وارڈ کراچی میں دم توڑگیا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، شہریوں نے میئر حیدرآباد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سلینڈر پھٹنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، مزید 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب اس سے قبل گیس سلینڈر دھماکے سے جاں بحق 5 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ کے موقع پر پریٹ آباد کے مکینوں نے سندھ حکومت، میئر اور ایس ایس پی کے خلاف احتجاج کیا۔
علاقہ مکینوں نے میئر کاشف شورو اور ایس ایس پی فرخ لنجار سے استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔