• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں نے والدہ کی ذہنی صحت کو متاثر کیا، کشا کپیلا

کشا کپیلا : فوٹو فائل
کشا کپیلا : فوٹو فائل

بالی ووڈ کی اداکارہ کشا کپیلا نے ارجن کپور کے ساتھ اپنے افیئرز کی افواہوں کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے میری والدہ کی ذہنی صحت پر برا اثر پڑا ہے۔

کشا کپیلا اور ارجن کپور کے افیئرز کی خبریں اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب دونوں بالی ووڈ کے ڈائریکٹر کرن جوہر کے گھر پر ہونے والی پارٹی میں وہ ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

تاہم اب اداکارہ کشا کپیلا نے اپنے انسٹاگرام براڈ کاسٹ چینل پر ایک پیغام شیئر کیا اور ایسی تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دعووں نے میری والدہ کی ذہنی صحت پر بھی اثر ڈالا ہے، جبکہ روز اپنے بارے میں اتنی بکواس پڑھ کر مجھے اپنا خود ایک رسمی تعارف کروانا پڑے گا۔

کشا کپیلا نے مزید کہا کہ میں جب بھی اپنے بارے میں پڑھتی ہوں تو دعا کرتی ہوں کہ اسے میری ممی نہ پڑھ لے، کیونکہ ان خبروں نے ان کی سماجی زندگی کو بہت متاثر کیا ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ کے درمیان چلنے والے افیئرز کے بعد بریک اپ کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد ارجن کپور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ کوشا کپیلا کے ساتھ نظر آنے لگے تھے، تاہم کشا کپیلا نے ارجن کے ساتھ اپنے تعلق سے متعلق خبروں کی تردید کردی تھی۔ جبکہ ارجن اور ملائیکہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید