• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیکہ نے ارجن کپور سے قطع تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ، رقاصہ، ماڈل، وی جے اور ٹیلیویژن پرسنالٹی ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور سے قطع تعلق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ میں آئٹم سونگز کی وجہ سے مشہور ملائیکہ کے منیجر نے انکی جانب سے بتایا کہ دونوں میں راہ و رسم بالکل پہلے جیسے اور ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

انھوں نے ان دعووں کو غلط قرار دیا جس میں دونوں کے بریک اپ کا بتایا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ 50 سالہ ملائیکہ اور 38 سالہ ارجن کپور کے درمیان 2019 سے رومانی تعلقات قائم ہیں اور ان  کے بریک اپ کی افواہیں اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔ 

جبکہ گزشتہ برس بھی یہ افواہیں شہ سرخی بنی تھیں اور کہا گیا تھا کہ ارجن نے کوشا کپیلا کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کر دی ہے، تاہم کوشا کپیلا نے اسکی تردید کی تھی۔

ملائیکہ کے سابق شوہر اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز نے ملائیکہ سے مئی 2017 میں طلاق کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں دوسری شادی کرلی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید