جاپان کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے کسی بھی کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کیلئے الیکٹرک چمچے (الیسی اسپون) کا کمرشل ورژن متعارف کروادیا۔
جاپان کی کیرین ہولڈنگ کمپنی میجی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کھانوں کو اصل سے زیادہ نمکین اور ذائقے دار بنانے کےلیے بجلی سے چلنے والے متعدد اسمارٹ کچن ویئر تیار کرچکی ہے۔
کمپنی نے حال ہی میں اپنی نئی پروڈکٹ اسمارٹ اسپون کا اعلان کیا ہے جو کھانوں میں نمک کی مقدار کو کم کرکے لوگوں کی صحت کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
کھانوں میں نمک کی زیادہ مقدار جاپان میں ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ لوگ کم نمک والی غذاؤں سے مطمئن نہیں ہوتے لہٰذا نمک کے استعمال کو کم کرکے صحت کے سنگین مسائل سے بچنا اتنا آسان نہیں ہے۔
اسی خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپانی کمپنی نے یہ اسمارٹ چمچہ تیار کیا، جس میں منفرد کرنٹ ویوفارم ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو صارف کے ٹیسٹ بڈز کو دھوکہ دیتی ہے اور اُسے معمول سے نمک کی کم مقدار بھی مناسب محسوس ہوتی ہے۔