• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوجستان کا غریب طالبعلم وہاں پڑھے گا جہاں بینظیر بھٹو نے تعلیم حاصل کی: میر سرفراز بگٹی

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—ـ فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—ـ فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا غریب طالب علم بھی وہاں پڑھےگا جہاں سے شہید بے نظیر بھٹو اور دیگر ہستیوں نے تعلیم حاصل کی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے ذہین طلباء کو سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالر شپ دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت اور سماجی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار اہمیت کا حامل ہے، طلباء کی اعلیٰ تعلیمی مواقع  تک رسائی بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنےکی کڑی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی رہنمائی میں نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اور اُنہیں با اختیار بنانے کا مشن جاری ہے، بے نظیر بھٹو اسکالر شپ اس مشن پر عمل درآمد کی کڑی ہے۔

اس تقریب میں ملالہ یوسف زئی نے اپنی فاونڈیشن کے ذریعے بلوچستان کے طلباء کی مدد کی بھی یقین دہانی کروائی۔

قومی خبریں سے مزید