وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے پورے پیسے ادا نہیں کر رہی ہے۔
پشاور میں علی امین گنڈا پور سے ضلع خیبر کے عمادین نے ملاقات کی اور صحت، تعلیم، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل پر گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سابق خاصہ دار فورس کے شہدا کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق خاصہ داروں کے مسائل حل کیے جائیں گے، ضم اضلاع کے لیے بجٹ میں زائد فنڈز مختص کیے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ضم اضلاع کے نوجوانوں کےلیے بلاسود قرضوں میں کوٹہ مختص کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے پورے پیسے ادا نہیں کر رہی ہے۔