• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز واپس لے لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔

دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے کمیٹیوں کے اختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھیج دی۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا، ججز کی انتظامی کمیٹی کسی عدالت سے کیس واپس نہیں لے سکتی، ججز کی انتظامی کمیٹیاں کسی عدالتی حکم کو ختم کرنے کا اختیار بھی نہیں رکھتیں۔

عدالت نے کہا کہ ایک کمیٹی نے عدالتی حکم نظر انداز کر کے کیس واپس لیا، دوسری کمیٹی نے بھی عدالتی احکامات کے خلاف جا کر کیس اپنے پاس لگایا، معاملہ حل کرنے کے لیے فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے، فل کورٹ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کے سامنے رکھی جائے، فل کورٹ تشکیل دینا چیف جسٹس کی ذمے داری ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ کے لیے معاملہ کمیٹی کو نہیں چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں، جس کیس کو مقرر نہ کرنے پر تنازع ہوا اسے دوبارہ فروری میں اصل بینچ میں لگایا جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالتی وقار کے پیش نظرِ توہین عدالت کا نوٹس کمیٹیوں کو نہیں کر رہے، یہ اہم معاملہ ہے، چیف جسٹس ہمیشہ کے لیے اسے طے کرنے کے لیے فل کورٹ تشکیل دیں۔

قومی خبریں سے مزید