• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پولیس نے 2 گمشدہ بچے والدین سے ملوا دیے

کراچی میں پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا، ایک شہری نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی، بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد میں ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی کہ اسے دو گمشدہ بچے ملے ہیں جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکار پہنچے اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ 

پولیس حکام نے بچوں کے والدین کو ڈھونڈنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے اور بالآخر بچوں کے گھر کا ایڈریس مل گیا۔ 

پولیس نے ایڈریس ملنے کے بعد تمام تر کوائف کی تصدیق کے بعد بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا۔ 

پولیس حکام نے بتایا کہ بچے ملنے پر والدین نہ صرف انتہائی خوش ہوئے بلکہ پولیس اہلکاروں سے اظہار تشکر بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید