• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 31 زخمی

تصاویر بشکریہ جیو نیوز
تصاویر بشکریہ جیو نیوز

ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے، سی پی او کا کہنا ہے کہ 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باؤزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر گرے، لوہے کے ٹکڑے گرنے سے کئی گھر متاثر ہوئے ہیں۔

سی پی او کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک بچی اور 3 خواتین شامل ہیں، باؤزر دھماکے میں جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی باؤزر سے گیس کا اخراج جاری ہے جس کے باعث علاقے کو خالی کروا دیا گیا ہے۔

سی پی او صادق علی  ڈوگر کا کہنا ہے کہ گیس باؤزر دھماکے میں کئی مکانات تباہ اور جانور جھلس کر ہلاک ہوئے۔

پولیس نے کہا کہ دھماکے سے قریبی آبادیوں کے 20 گھر مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے سے جزوی متاثر ہونے والے مکانوں کی تعداد 70 سے زائد ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے فوم اور پانی سے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید