اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانےآیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا، ان کو کہا کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام فائنل کیے جائیں، اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ اِنہوں نے کہا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقاتیں کروائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، معیشت تباہ اور بلوچستان کی حالت خراب ہے، یہ کہتے ہیں کہ وہ فیصلے کرنے والے ہیں، فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔