• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنڈاپور نے عمران سے 2 ذمہ داریوں پر معذرت کی تھی، شیخ وقاص

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے دو ذمہ داریوں سے معذرت کی تھی، جس کے بعد شبلی فراز نے تین نام دئیے اور ایک کا انتخاب کیا گیا، جسے پارٹی نے خوش دلی سے قبول کیا۔ 

ماہر قانون جسٹس (ر) شاہد جمیل نے کہا کہ اہم آئینی معاملات لارجر بینچ میں بھیجے جانے چاہئیں تاکہ آئندہ کے لیے مسائل نہ ہوں، پہلے جوڈیشری کی کچھ غلطیوں کی وجہ سے کچھ تقسیم تھی اب ایگزیکٹو نے اس میں اضافہ کیا ہے اور یقینا تقسیم میں اضافہ ہوا ہے۔ 

میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے اوورسیز پاکستانی بھی اس دن اپنی آواز بلند کریں گے اور ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھیں گے۔

 دوسری طرف پیکا ایکٹ کے متنازع بل پر سینیٹ میں مشاورت کے بعد حکومت اس کی شقوں میں تبدیلی پر غور کر سکتی ہے۔ 

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا گیا ہم نے ان کا رویہ دیکھ لیا تھا۔

مذاکرات کمیٹی بننے کے بعد گڈ کاپ اور بیڈ کاپ والا ڈراما شروع کردیا گیا تھا۔ دوسری طرف عمران خان اور بشری بی بی کو سزا ہوگئی مگر اس کے باوجود عمران خان نے مذاکرات سے نکلنے کی بات نہیں کی۔

اہم خبریں سے مزید