کراچی کے علاقے سخی حسن میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے یوٹیوبر سعد احمد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ تیموریہ تھانے میں سعد احمد کے والد مختیار احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
گرفتارسیکیورٹی گارڈ، سیکیورٹی کمپنی اور موبائل مارکیٹ کے ذمے دار کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق عوامی تاثرات کی اجازت لینے کے باوجود سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے سعد کو قتل کر دیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں موبائل مارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے یوٹیوبر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
یوٹیوبر کرکٹ میچ کے حوالے سے ویڈیو بنا رہا تھا، مرنے والا سعد گھر کا واحد کفیل تھا۔
پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔