پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد باہر نکلتے ہی گرفتار کیا گیا، صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔
گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم جاوید کا کہنا تھا کہ کیا فرق پڑتا ہے، گوجرانوالا ہو، فیصل آباد یا پشاور ہو۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ بھی گوجرانوالا پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہیں، وہ بھی آج ہی سرگودھا جیل سے رہا ہو رہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی گرفتاری کے لیے بھی گوجرانوالا پولیس سرگودھا جیل کے باہر موجود ہے۔