پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ بالائی پنجاب میں 6 جون تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں، ضلعی انتظامیہ الرٹ رہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا کہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ خوشاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائی امیر خان اور زاہد خان جاں بحق ہوئے۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کےلیے محفوظ مقامات پر رہیں۔
انکا کہنا تھا کہ خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے، لینڈسلائیڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہیے۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں۔