اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) وزیراعظم شہباز شریف نے خاص طور پر سکھ کمیونٹی کو سلام اور پیار دینے کا کہا، پنجاب ہمارا بھی گھر ہے اور آپ کا بھی، حکومت پنجاب سکھ یاتریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔سکھ جب بھی آئیں پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر تشریف لائیں۔ ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انسٹی ٹیوٹ آف ریجینل سٹیڈیز کے زیر اہتمام ، سکھ ازم: عالمی امن اور خوشحالی میں شراکت اور مشرق بعید میں کردار، کے موضوع پر سمپوزیم خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے صدر سفیرجوہر سلیم نےکہا کہ پاکستان میں سکھوں کے مقدس مذہبی مقامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھ ازم امن، انصاف اور مساوات کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ مشرق بعید کے کئی ملکوں میں بڑی تعداد میں سکھ آباد ہیں اور انہوں نے وہاں سماجی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار کیا ہے۔سمپوزیم کے اہم شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر ہرویندر سنگھ، ، داتو پریتم سنگھ،مسٹر گربخش سنگھ بینس، پروفیسر ڈاکٹر منجیت سنگھ اور سوچا سنگھ شریک تھے جن کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔