• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی: وقفہ سوالات میں ایم کیو ایم ارکان کا شور شرابہ


سندھ اسمبلی اجلاسں میں وقفہ سوالات  کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان کی جانب سے شور شرابا کیا گیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا کہ سوال پوچھیں ماحول خراب نہیں کریں۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ وقفہ سوالات سے اہم 70 جانوں کا مسئلہ ہے، کراچی میں امن وامان ہمارے لیے اہم مسئلہ ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ وہ روایات قائم نہ کریں جو ماضی کی تھیں، ایم کیو ایم کے احتجاج پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان پر بھی بات کر سکتے ہیں، مناسب نہیں اپوزیشن لیڈر کھڑے ہو جائیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء اللّٰہ لنجار نے کہا کہ کراچی میں بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ اب نہیں ہورہی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا، وہ دن نہیں ہیں جب 12 مئی کے واقعات ہو رہےتھے، اب بوری بند لاشیں بھی نہیں ملتیں۔

وزیر داخلہ سندھ کےبیان پر ایم کیو ایم اراکین نے ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔

قومی خبریں سے مزید