• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز قانونی تقاضے پورے کرنے کے بجائے سیاسی کمنٹس دے رہے ہیں، رؤف حسن


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ ججز قانونی تقاضے پورے کرنے کے بجائے سیاسی کمنٹس دے رہے ہیں، جس چیز کی بانی پی ٹی آئی پر پابندی ہے وہ کام ججز کیوں کر رہے ہیں؟

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، کچھ ادارے قانون سے ماورا کردار ادا کر رہے ہیں، کل عدالت میں ججز نے سیاسی کمنٹ دیے، ججز کو چاہیے قانون کے تقاضے پورے کریں اور فیصلہ دیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، تین سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ نہیں ہوں گے جنھوں نے مینڈیٹ چوری کیا۔

رؤف حسن نے کہا کہ حکومت کے پاس فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ کبھی حکومت میں آہی نہیں سکتے تھے، ان کے پاس تجویز لے کر جائیں گے تو یہ ان سے ہی پوچھیں گے کہ کیا کریں، کیوں نہ ہم خود ان سے بات کریں۔

قومی خبریں سے مزید