لاہور میں درج 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محممود قریشی سے ساڑھے تین گھنٹے تک تفتیش کی اور ان کے پولی گرافک، وائس میچنگ اور دیگر ٹیسٹ کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی 9 رکنی ٹیم تفتیش کیلئے ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔