پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے 73 سے سابق امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی ہوگئے۔
تحریک انصاف کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سرجیکل یونٹ میں داخل ہیں۔
ترجمان کے مطابق علی زمان کو ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد وارڈ میں شفٹ کیا گیا، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسپتال کے ترجمان کا بتانا ہے کہ علی زمان ایڈووکیٹ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو عیدگاہ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے زدوکوب کیا تھا۔ وہ پی کے 73 سے سابق امیدوار بھی ہیں۔