• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عادی مجرموں کو سزا دلوائیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری : فوٹو فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری : فوٹو فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے عادی مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے، حکومت قتل کے کیسز کو فائلوں میں نہ چھوڑے، ہم انہیں شہر کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسٹریٹ کرائم میں قتل ہونے والے اتقا ندیم کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے مقتول کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے قتل کیسز میں کتنے لوگ گرفتار ہوئے؟ ایسے تو نہیں چلے گا کہ ہم مل کر چلے جائیں، آخر اس کا حل کیا ہے، ہمیں کسی سیاسی جماعت کو الزام نہیں دینا، حل چاہیے، کراچی کے عادی مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے، دو تین مثالیں قائم کریں اس شہر سے جرائم ختم ہو جائیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کروں گا، اتقا کے بھائیوں سے ملاقات ہوئی، یہ ایک پڑھی لکھی فیملی ہے، موٹر سائیکل سے گرنے کے بعد قتل کی وجوہات کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے بات کروں گا، ایسے لوگوں کو جیل میں بھی سہولتیں نہیں ملنی چاہئیں، آج مجرموں کو کوئی ڈر اور خوف نہیں۔

قومی خبریں سے مزید