• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ایک اور اعزاز، اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

اسرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے گاؤں سے ہے، فوٹو سوشل میڈیا
اسرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے گاؤں سے ہے، فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔

اسرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے گاؤں سے ہے، وہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہونے والے پہلے بلوچی اور تیسرے پاکستانی ہیں، یونین الیکشن میں انہوں نے 617 ووٹ حاصل کیے۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پہلی پاکستانی تھیں جو1977 میں آکسفورڈ یونین کی صدر بنیں، آرمی پبلک اسکول پشاور سانحے میں بچ جانے والے احمد نواز بھی آکسفورڈ یونین کے صدر بنے۔

اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں ڈی فل پروگرام میں داخلہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونین کے ممبران کا انتہائی شکر گزار ہوں، انتہائی پسماندہ گاؤں سے یہاں تک پہنچنا میرے لیے اعزاز ہے۔

اسرار کاکڑ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان اور میرے خاندان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‎آگے کافی کام ہے، میں یونین کو مزید جامع راستے پر لے جانے اور اس کی مطابقت کو بحال کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

اسرار کاکڑ نے افغان سرحد کے پاس قلعہ عبداللّٰہ کے گاؤں سے پرائمری کی تعلیم حاصل کی۔ وہ 13 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید