• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 روز قبل جو ہوا اُسے بھلا چکے، کل کم بیک کریں گے، گیری کرسٹن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ 2 روز قبل جو ہوا اُسے ہم بھلا چکے، بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران گیری کرسٹن نے کہا کہ امید ہے کل کے میچ میں کم بیک کریں گے، ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ماضی پر انحصار نہیں کرتا، پچھلی شکست کو بھلا کر اس میچ میں فوکس کرنا ہوگا، عماد وسیم بھارت کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک بڑا میچ ہے اور پلیئرز کو اس کا اندازہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹی20 میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، ہمیں فیصلہ سازی میں پھرتی لانا ہوگی، ہمیں بطور ٹیم اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے۔

گیری کرسٹن نے یہ بھی کہا کہ ہماری اسٹیرنتھ فاسٹ بولنگ ہی ہے، اس گیم کےلیے کسی کو جوش دلانے کی ضرورت نہیں، پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس اچھے بولرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو دو روز قبل ہوا اس کو بھلا چکے، وہ ہوگیا، اب نیا میچ ہے، نیویارک کی وکٹ پر بیٹرز کو کافی بہادری سے کھیلنا ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ کسی ٹیم کے یہاں دو چار میچز زیادہ کھیلنے سے کسی کو ایڈوانٹج نہیں ملتا، ایک دو پلیئرز کی فٹنس دیکھ رہے ہیں، اس لئے ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کا اندازہ ہے، ہمیں کنڈیشنز کے مطابق اپنا بہتر کھیل پیش کرنا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید