• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھ مقام: دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

آزاد کشمیر کی تحصیل آٹھ مقام کے علاقے کریم آباد کے مقام پر دریائے نیلم میں گرنے والی گاڑی کے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دریا میں گرنے والی گاڑی کے 10 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشن میں ماہر غوطہ خور اور رسیکیو اہلکار شریک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پر دریا میں گر گئی تھی۔

اس حادثے کے بعد 12 افراد کو دریا سے نکال لیا گیا تھا جن میں 6 افراد جاں بحق ہو چُکے ہیں اور 6 زخمی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید