• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسلا، عدالت کے باہر فائرنگ سے لڑکی قتل، لڑکا زخمی

ٹیکسلا میں عدالت کے باہر فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل جبکہ لڑکے کو زخمی کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکا اور لڑکی عدالت سے نکاح کرکے نکلے تھے کہ ان پر 3 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

سی پی او خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کو بھائی اور والد نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید